زرعی یونیورسٹی میں ‘پیسٹ رسک اینالیسس’ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پیسٹ رسک اینالیسس کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں ڈاکٹر اے ڈی عابد ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن نے شرکاء کو ٹریننگ دی۔
سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کہا کہ پیسٹ رسک اینالیسس کا پلانٹ پروٹیکشن میں ایک اہم کردار ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ اس اہم موضوع کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، اس سیمینار کا بنیادی مقصد بھی طلباء و طالبات میں اس اہم موضوع سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ڈاکٹر اے ڈی عابد نے شرکاء کو پیسٹ رسک سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں اُنھوں نے کہا کہ ہماری اولین کوشش یہ ہونی چاہیے کہ پیسٹ رسک کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔اُنھوں نے کہا کہ کسی ملک سے زرعی اجناس درآمد کرتے وقت ہمیں اس جنس کے ساتھ آنے والے نقصان دہ حشرات اور بیماریوں کے بارے میں مکمل رسک اینالیسس کرنا چاہیے۔
اس موقع پر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔