میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے قوانین میں ترامیم
پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئر مین (پی بی سی سی) نے طلباء و طالبات کے تعلیمی مفاد میں امتحانات کے قوانین میں ترامیم کر کے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔
جاری مراسلے کے مطابق میٹرک انٹرمیڈیٹ کا امتحان سالانہ امتحانات یعنی پہلا سالانہ امتحان دوسرا سالانہ امتحان کی بنیاد پر ہوگا، نیز دوسرا سالانہ امتحان 2023 میں میٹرک کے آئندہ انٹرمیڈیٹ کمبائنڈ امتحان میں فریش امیدواران بھی شرکت کرنے کے اہل ہوں گے۔
نئی پالیسی کے مطابق پریکٹیکل میں فیل / غیر حاضر ہونے والے امیدواران صرف پر ٹیکنیکل کا امتحان دیں گے۔
پی بی سی سی کی نئی پالیسی کے مطابق میٹرک انٹر میڈیٹ پاس کرنے والے امیدواران کو سال کے اندر مارکس امپرومنٹ کے چانس دیئے جائیں گے۔
تاہم امیدوران یہ چانس ہائیر کوالیفکیشن کے امتحان میں شرکت کرنے سے قبل فائدہ اٹھا سکیں گے۔
واضح رہے کہ میٹرک انٹر میڈیٹ مارکس امپرومنٹ کرنے والے امیدواران کسی بھی مضمون کا پرچہ پارٹ فرسٹ یا پرچہ پارٹ سیکنڈ یا صرف پریکٹیکل کا امتحان بھی دے سکتے ہیں۔
انٹر میڈیٹ کا امتحان پاس کرنے کے بعد اب سائنس گروپ کا مضمون مضامین کا انسانی ( ایڈیشنل ) امتحان بطور پرائیویٹ امیدوار میٹرک سیکنڈ اینول امتحان 2023 کا انعقاد 2023-09-15 سے ہوگا۔
اس امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواران اپنا داخلہ فارم اور فیس 2023-08-12 تک سنگل فیس اور 2023-08-18 تک ڈبل فیس اور 2023-08-19 تک ٹرپل فیس امتحان شروع ہونے سے 10 روز قبل جمع کرواسکتے ہیں، بصورت دیگر 500 روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ بھجوا سکتے ہیں۔