سکول اساتذہ کے خلاف کارروائی شروع، پیڈا ایکٹ لگا دیا گیا
محکمہ سکولز نے اساتذہ کے مسائل کے لئے نکلنے والے رہنماوں کے خلاف کارروائی شروع کردی، تین عہدیداروں کونوکری سے نکال دیا،باقی کے خلاف کارروائی شروع
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولزنےٹیچرز یونین کےعہدیداروں کے خلاف کارروائی شروع کردی، ایسے رہنما جنہوں نےلاہورمیں احتجاج کیا، ان کونوکری سے برخاست کیاجارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلےمیں پنجاب یونین کے عہدیدار گورنمنٹ کی طرف سے اساتذہ کے مرکزی لیڈران کاشف شہزاد چوہدری ، رانا لیاقت اور سید مدثر حسین کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا جسکے بعد ضلعی سطح پر بھی انتقامی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
اساتذہ کو غیرحاضری، غیرتسلی بخش کاکردگی اور بغاوت کرنے کےالزامات لگا کر پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے، رہنماوں کی برخاستگی کے بعد اساتذہ مین اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
انکا کہنا تھاکہ حقوق کے حصول کیلئے پرامن احتجاج ہمارا آئینی وقانونی حق ہے، ہم اور ہمارے لیڈران وزیر اعلیٰ پنجاب سے الیکشن سے پہلے کئے گئے وعدے، سرکاری سکولوں کی نجکاری کافیصلہ واپس لینے،لیو انکیشمنٹ پینشن میں ترمیم کے نوٹیفکیشن کی واپسی 17اے اور ایجوکیشن آفیسرزکی مستقلی مانگ رہے ہیں یہ کوئی نیامطالبہ نہیں ہے، پے اینڈ سروس پروٹیکشن تاریخ تقرری ایسے ہتھکنڈوں سے ہم بلکل بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، یہ تحریک مذید زور پکڑے گی صوبائی قیادت کی طرف سے اعلان ہے کہ پنجاب بھر میں اگلے دو دن مکمل تعلیمی بائیکاٹ ہو گا۔
اس کے ساتھ ڈینگی ایکٹیویٹی اور ہر قسم کی ڈاک کا بھی مکمل بائیکاٹ ہو گا ۔ 2 دن کے بعد اگلا لائحہ عمل دیا جائے گا۔