Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف کا بڑا فیصلہ، دو زبانوں میں امتحان ہونگے
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کیو اے ٹی کےلئے دو زبانوں میں پیپر بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ کیو اے ٹی ٹیسٹ کےلئے گزشتہ ماہ جو ماڈل پیپر تیار کئے گئے تھے، پارٹنر سکولوں نے ڈیمانڈ کی ہے کہ پیپر اردو اور انگریزی میں بنائے جائیں۔
ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے پیف انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سے تمام پیپر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں بنائے جائیں گے ، اور طلبا کو سہولت دی جائے گی کہ وہ کسی بھی زبان میں اپنا پیپر حل کرسکتے ہیں۔
اس لئے سکول انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تدریسی سرگرمیاں ایسے ترتیب دیں ، جس سے طلباء کیو اے ٹی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں ۔