Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کوالٹی ایشورنش امتحانی نظام میں بڑی تبدیلیاں متعارف کرا دیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے وابستہ سکولوں کے لیے کوالٹی ایشورینس ٹیسٹ کے نئے امتحانی طریقہ کار کا اعلان کر دیا ہے، جو تعلیمی سال 2025-26 سے نافذ ہوگا۔

مراسلے کے مطابق اب امتحانات میں شعر اور دم (اشعار اور اقتباسات) کے عناصر کو بھی شامل کیا جائے گا، جس کا مقصد طلباء کے جامع فہم اور تخلیقی سوچ کی صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔

کلاس سوم یا اس سے اوپر کی جماعتوں کے لیے، طلبہ کی فہرست رینڈم طریقے سے تیار کی جائے گی۔ ہر جماعت کے کل طلبہ میں سے 25% کو امتحان کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ اگر منتخب کردہ 25 فیصد تعداد 15 یا اس سے کم بنتی ہے، تو پوری جماعت کو امتحان دینا ہوگا۔

امتحان میں کامیابی کا معیار، منتخب طلبہ میں سے کم از کم 10 فیصد کو امتحان میں پاس ہونا ضروری ہے۔ اگر 10 فیصد سے کم طلبہ پاس ہوتے ہیں، تو پوری جماعت کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔ 10 فیصد سے کم پاس ہونے کی صورت میں، پوری جماعت ناکام تصور کی جائے گی۔

سس ڈیٹا میں درج خصوصی ضروریات والے طلبہ کو بھی امتحان میں شامل کیا جائے گا، لیکن ان کی کارکردگی کا جائزہ علیحدہ معیار پر ہوگا تمام سکول پارٹنز کو امتحانی مراکز اپنی سائٹ پر ہی قائم کرنے ہوں گے۔

امتحان کے دوران ہال میں مناسب فاصلہ، ہوا کی آمد و رفت، پینے کے پانی کا بندوبست اور روشنی کا خیال رکھنا ہوگا

امتحان کے دوران پیف کے منتظمین سکول کا دورہ کریں گے اور امتحانی عمل کی نگرانی کریں گے۔ سکول پارٹنرز کو تمام ریکارڈ (حاضری، مارکنگ، رزلٹ) تیار رکھنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button