Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کے ماسٹر ٹرینرز بچوں کی غذائیت بارے ٹریننگ کریں گے

نیسلے پاکستان کریئیٹنگ شیئرڈ ویلیو کے تحت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے 43ماسٹر ٹرینرز کو بچوں کے لیے متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کے لیے جدید تربیت فراہم کرے گا۔

یہ ماسٹر ٹرینرز بعد ازاں پیف سے منسلک پارٹنر سکولوں کے سائنس مضامین رکھنے والے اساتذہ کو تربیت فراہم کریں گے جس سے طالب علموں میں کھانے پینے کی متوازن غذاؤں سے متعلق آگاہی اور بہتر طرز زندگی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

اس حوالے سے پیف ہیڈ آفس میں منیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی اور ہیڈ آف کارپوریٹ آفئیرز نیسلے پاکستان علی عشر کے مابین میٹنگ ہوئی، جس میں زائرہ احمد نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر (ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن ) ڈاکٹر نعمان جمیل خان پیف کی جانب سے میٹنگ میں شریک ہوئے۔

ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے پیف سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

اس موقع پر ہیڈ آف کارپوریٹ آفئیرز نیسلے پاکستان علی عشر نے کہا کہ نیسلے پاکستان بچوں میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے پرُعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیف کے سکولوں میں پڑھنے والے 25لاکھ بچوں کو متوازن غذا کی تربیت دینے سے صحت مند نسل پروان چڑھے گی، اور بیماریوں کا خاتمہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button