Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کا پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کو آن لائن ٹریننگ دینے کا فیصلہ

پیف نے مالی سال 25-2024 میں پیف پارٹنر سکولز کے ٹیچرز کے لئے آن لائن ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ پیف کے سکولوں کا معیار بلند کرنے کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہے، اس ضمن میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹیچرز کے لیے ٹریننگ کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا جاسکے۔

منتخب کردہ ٹیچر ز دو روزہ آن لائن سبجیکٹ بیڈ ٹی ڈی پی ٹریننگ میں شرکت کریں گے جو بذریعہ سافٹ وئیر "مائیکرو سوفٹ ٹیمز” منعقد کی جائیں گی۔

آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے ٹیچرز کی حاضری ٹریننگ میں یقینی بنائیں تاکہ تربیت یافتہ اساتذہ کے ذریعے حاصل شدہ معلومات اور تدریسی مہارتوں کا سکول میں عملی نفاذ ہو سکے۔

دوران ٹریننگ شر کا ء اپنے مو بائل / لیپ ٹاپ کے کیمرے آن رکھیں تاکہ ٹریننگ سیشن میں ٹرینر اور ٹیچرز کے درمیان باہمی ربط رہے اور ٹیچرز ٹریننگ سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

سکول مالکان اپنے وٹس ایپ نمبر ، پیف ماسٹر ٹرینز کو دیں تا کہ آپ سے بروقت رابطہ ہو سکے۔ آپ پر واضح رہے کہ ٹریننگ کا اعزاز یہ کسی بھی مد میں نہیں دیا جائے گا، ٹریننگ کا آغاز 22 جولائی 2024 سے ہو گا۔ ٹرینگ کا شیڈول ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا، ٹیچرز کی غیر حاضری کی صورت میں متعلقہ سکول پر پیف جرمانہ عائد کرنے کا مجاز ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button