پی ایچ ڈی سکالر محمد نعیم زیبری کا مقالہ مکمل ہوگیا
ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پی ایچ ڈی سکالر محمد نعیم زیبری نے اپنے تحقیقاتی مقالہ جس کا عنوان "فائٹو کیمیکلز اینڈ بائیو سیفٹی ای ویلیویشن آف کیسیا فسٹولا پورڈز بیسڈ فنکشنلیٹی” کا کامیابی سے دفاع کیا۔
محمد نعیم زیبری نے اپنی پی ایچ ڈی کا ریسرچ ورک فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد خرم افضل کے پاس کیا اور ان کی پی ایچ ڈی ریسرچ کے دفاع کی پریزنٹیشن کے لیے ایکسٹرنل سپر وائزر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے پروفیسر ڈاکٹر نزہت ہما تھی۔
محمد نعیم زیبری نے اپنی پی ایچ ڈی کے دفاع میں کہا ہے کہ املتاس کی پھلیاں اینٹی بائیوٹک کمپاؤنڈز کا بہت اچھا ذریعہ ہیں جو مختلف خصوصیات ظاہر کرتی ہیں۔
مثال کے طور پر نقصان دہ بیکٹیریا کو ختم کرتی ہیں اور ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس کے علاؤہ پروسٹیٹ کینسر کے علاج کیلئے موثر ثابت ہوئی۔املتاس کی پھلیاں سے تیار کردہ ہربل چائے بھی بنائی تھی جس کا کینسر کو کم اور قوت مدافعت بہتر کرنے میں اہم کردار ہے اور املتاس کی پھلیاں کی بائیو سیٹفی کی ٹسٹینگ انیمل روڈنٹ مڈل سے کی تھی، اس سے یہ نتائج اخذ ہوا تھا کہ املتاس کی پھلیاں انسانی صحت کیلئے مفید ہیں۔
اس موقع پر فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے سابق ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، ڈیپارٹمنٹ آف ہیومین نیوٹریشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق اسماعیل اور دیگر فیکلٹی ممبران میں سے ڈاکٹر قمر سلیم، ڈاکٹر سمیم جاوید اور ڈاکٹر عدنان امجد بھی موجود تھے۔