فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تربیتی ورکشاپ

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب نے فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے پلاننگ مینجمنٹ کے بنیادی اصولوں کے عنوان پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
س تربیتی ورکشاپ کا مقصد ضلع ملتان کے مختلف محکمہ جات کے پلاننگ اور منیجمنٹ سے منسلک افسران کی مہارت کو بڑھانا ،اس سے متعلقہ اصولوں کے قواعد و ضوابط کے متعلق جامع تفہیم پیدا کرنا تھا۔
ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد نے ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ریسرچ پروڈکشن ڈاکٹر محمد اشرف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مختلف شعبہ جات کے ماہرین کے لئے پلاننگ منیجمنٹ کے موضوع پر ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ ضلعی و صوبائی محکموں اور یونیورسٹیز کے افسران کو کو ترقیاتی اسکیموں کی موثر منصوبہ بندی ،ان کی تشکیلِ ،نافذ کرنے ،عملدرآمد, نگرانی اور ان کے نتائج کے اثرات کو جانچنے کے تمام بنیادی اصولوں پر تفصیل سے آگاہی دیں تاکہ وہ ملک کی معاشی ترقی کا حصہ بن سکیں۔
اس ورکشاپ سے ہیلتھ ،ایجوکیشن،ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،ایگریکلچر،ماحولیات،انہار، فشریز اور یونیورسٹیز سے مختلف شرکاء مستفید ہوۓ ۔
آخر پر پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد اور ڈی جی لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف نے تمام شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔



















