گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں شجر کاری مہم کا افتتاح
پرنسپل انجینئر عبد الواسع نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان میں شجر کاری مہم کے افتتاح پودا لگایا۔
اس موقع پر طلباء سے اظہار خیال کرتے کہا کہ ماحول کی آلودگی سے نجات شجر کاری ہی سے ممکن ہے، درخت قومی اثاثہ ہیں جن کا معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے، طلباء شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور صدقہ جاریہ کے طور پر اپنے حصہ کا کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں۔
شجر کاری مہم میں صدور شعبہ جات انجینئر محمد اسلام، انجینئر محمد سعید، انجینئر مدثر رشید، پروفیسرز خالد محمود فیصل، طارق جمیل، چوہدری اسلم حنیف،شاہد زمان،ملک نوید اقبال، جاوید چوہدری، محمد باقر، محمد طاہر، محمد آصف، محمد اعظم،محمد شوکت، محمد ماجد، عبد القدیر، محمد سجاد ودیگر نے بھی پودے لگائے۔
ہارٹیکلچر انچارج ناصر علی نے کہا کہ اس مہم کے دوران 300 پھول اور پھل دار پودے لگائے جائیں گے، طلباء کی کثیر نے مہم میں شرکت کی اور پودے لگائے۔
پودے شعبہ کیمیکل، مکینیکل اور سول میں لگائے گئے ہیں۔