وعدہ وفا نہ ہوسکا : کسان پیکج میں 13 روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ کا اعلان ، بس اعلان ہی رہ گیا
31 اکتوبر وزیراعظم میاں شہباز شریف صاحب نے اٹھارہ سو ارب روپے کا کسا ن پیکج اعلان کیا تھا ۔
تین ہفتے گزرنے کے باوجود 13 روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ مقرر کیا تھا ، مگر ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ۔
پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں کاکہنا ہے کہ ای سی سی کے اجلاس میں کسان پیکج کی منظوری دے دی گئی، مگر 13 روپے فی یونٹ فلیٹ ریٹ زرعی صارفین کے لئے منظور نہیں کیے گیا ۔
وزارت پاور ڈویژن نے جو سمری تیار کرکے ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی گئی ، اس میں 13روپے فی یونٹ کے ساتھ باقی پانچ قسم کے ٹیکس بھی شامل کر دیے گئے تھے ۔
کسان نوٹیفیکیشن لیٹ ہونے کی وجہ سے سخت ذہنی اذیت اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔کیونکہ گندم کی بیجائی اس وقت ہو رہی ہے ۔ڈیزل بیج کھاد سپرے اور بجلی کافی مہنگی ہونے کی وجہ سے ان پٹ کاشت کی لاگت بڑھ گئی ہے ۔کسان سخت مالی بحران کا شکار ہے ۔
وزیراعظم پاکستان فوری طور 13 روپے فی یونٹ کا نوٹیفکیشن جاری کروائیں ۔جن اداروں نے تاخیر کی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔