آئی ٹی کے فروغ کے لئے وزیراعظم کا اہم اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیئے۔
ایشیا پیسفک آئی سی ٹی الائنس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں، حکومت بھی آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کیلئے بہت صلاحیت ہے، یوتھ کو آئی ٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہیئے۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کے فروغ کیلئے بہت صلاحیت ہے، ہم نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے سے منسلک کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
اس کے لئے آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات کے فروغ کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے، اپٹیکا کو برآمدات کے فروغ کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔