Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

فٹبال کے کھیل کے فروغ کیلئے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا فیصلہ

ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے کہاہے کہ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کیلئے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عابدہ فرید اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف نے ٹیلنٹ ہنٹ پر بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ زکریا یونیورسٹی میں 18 جون کو 15 سے 25 سال کے نوجوانوں کے ٹرائل ہونگے، جس میں یونیورسٹی اور کالجز کے طلباء سمیت شہری بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ٹرائلز کو کامیاب کرنے کیلئے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے زکریا یونیورسٹی اور سپورٹس گراؤنڈ میں کیمپ لگے گا، جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button