Breaking NewsEducationتازہ ترین
سپیشل ایجوکیشن کو بہتر بنانے کےلئے تین بڑے فیصلے
سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں نظام کو بہتر بنانے کے لئے تین بڑے فیصلے کردئیے گئے۔
ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن نے اداروں کے بہتر نظم و نسق کےلئے اہم فیصلے کئے ہیں، جس کے مطابق سکیل 1 سے 5 تک ڈی ا ی او اپنی ڈویژن میں ٹرانسفر کر سکتا ہے۔ ایک سے پندرہ سکیل تک کے ملازمین کو 90 دن تک کی چھٹی کی منظوری دے سکتا ہے جبکہ سرکاری کوارٹرز کی الاٹمنٹ ادارے کا سربراہ کر سکتا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ اس سے اداروں کے کام کو بہتر انداز میں چلایا جاسکتا ہے، ملازمین کے مسائل ملتان میں ہی حل ہوسکیں گے ۔