ملتان: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ سائنس کالج کے پرنسپل کو تبدیل کردیا گیا
ملتان: گورنمنٹ سائنس کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال جن کو چار ماہ قبل چارج دیاگیا تھا ، ان کے خلاف کالج کے اساتذہ کا ایک گروپ متحرک تھا جس کو ایک سیاسی جماعت کی حمایت حاصل تھی ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
پرنسپل سائنس کالج کے خلاف جھوٹی درخواستیں اور احتجاج، اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا
گزشتہ روز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے ان کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے گورنمنٹ سول لائنز کالج پروفیسر ڈاکٹر ضیاء احمد کو پرنسپل تعینات کردیا، اور چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی۔ جبکہ ڈاکٹر ظفر اقبال کو بطور پروفیسر سائنس میں کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
سائنس کالج کے اساتذہ کی بڑی بیٹھک
ذرائع کا کہناہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں موجود ایک افسر جن کے بھائی بیرون ملک پی ٹی آئی کے سرکردہ رکن ہیں، اس گروپ کی سرپرستی کررہے تھے، اور انہوں نے یہ تبادلہ کرایا ہے ۔