Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرنسپل سائنس کالج کے خلاف جھوٹی درخواستیں اور احتجاج، اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا

گورنمنٹ سائنس کالج ملتان کے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال کی طرف سے ڈسپلن کی سختی اور ڈیوٹی پرحاضری یقینی بنانے پر ان کے خلاف کالج کے اساتذہ اور عملے نے کردار کشی مہم شروع کردی گئی۔

اس سے قبل ڈاکٹر ظفر اقبال کے خلاف درخواستیں دی گئیں جو انکوائری میں بوگس ثابت ہوئیں، اور ان کو کلین چٹ ملی تو گزشتہ روز سول سوسائٹی کے نام پر احتجاج کروادیا گیا، جس میں مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر اقبال ہراسمنٹ میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اس بارے میں کالج حکام کا موقف بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ کام چور اساتذہ اور عملہ پریشانی کا شکار ہے ، پرائیویٹ اکیڈمیوں میں پڑھانے والے اساتذہ جن کا تعلق اکنامکس، انگلش، اسلامیات اور دیگر ڈیپارٹمنٹس ہے وہ کالج میں پڑھانے کو تیار نہیں ہے، ان کو کالج میں طلباء کو پڑھانے پر مجبور کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے ان کی اکیڈمیوں والی نوکری مشکل میں پڑی ہےش اور انہوں نے پرنسپل کے خلاف محاذ گرم کیا ہوا ہے، جن کے درخواستیں بوگس ثابت ہوچکی ہیں۔

اس بابت بھی اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ ادارے کے مفاد کے خلاف سرگرم ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button