Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبے بھر کے پرائیویٹ سکولز اور کالجز کا بورڈز کے ساتھ الحاق دو سال کے لئے ہوگا
پرائیویٹ سکولوں اور کالجز کا الحاق متعلقہ بورڈ سے ایک سال کےلئے ہوتا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی امتحانی اصلاحات کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی نے سفارشات پیش کردی۔
الحاق کا دورانیہ ایک سال رکھنے سے ہزاروں طلباء وطالبات امتحان دینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔
اصلاحات کمیٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ الحاق کا دورانیہ ایک سال سے بڑھا کر دو سال کردیا جائے، دورانیہ ایک سال ہونے سے تعلیمی اداروں کو بھی ہر سال الحاق کیلئے فیس بھرنا پڑتی ہے
الحاق کیلئے ہرسال تعلیمی بورڈ کے افسران کو اداروں کی انسپکشن نہیں کرنا پڑے گی جس پر سکول و کالجز نے لاہور بورڈ کے ساتھ الحاق کا دورانیہ ایک سال بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اداروں کے الحاق میں توسیع دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔