ڈاکٹر محمد علی شاہ زکریا یونیورسٹی لوٹ آئے
پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے پروفیسر آف زوآلوجی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کو جوائن کرلیا ۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ 8 سال بعد دو یونیورسٹیوں کی کامیاب وائس چانسلرشپ کرنے کے بعد واپس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان آئے ہیں۔
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ سے جوائننگ لی، اور انہیں خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پر متعدد سینیئر پروفیسر حضرات ڈاکٹر حامد منظور ، ڈاکٹر ریحانہ اقبال ، ڈاکٹر تصور حیات ، ڈاکٹر محمد اشتیاق، ڈاکٹر محمد عقیل، ڈاکٹر سمیرا رسول، ڈاکٹر نعمان عباسی، ڈاکٹر رانا سہیل یوسف اور رجسٹرار صہیب راشد خان بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ 2014-18 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر رہے، اور 2018-22 کو قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آ باد کے وائس چانسلر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں ۔
2014-22 کے دوران حکومت پاکستان نے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو تعلیمی اور انتظامی خدمات کے سلسلہ میں اعزازات سے نوازا ۔
پاکستان کے اعلی اعزازات ستارہ امتیاز ، تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ، اور آپ پاکستان اکیڈمی آف سائنس کے فیلوشپ ہیں۔
صدر جامعہ بی زیڈ یو نے پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔