Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں ناانصافی کی داستان، اسسٹنٹ پروفیسر کا احتجاج

شعبہ اردو کی ڈاکٹر شازیہ نے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو ایک درخواست ارسال کی ہے کہ سلیکشن بورڈ منعقدہ 15 اکتوبر 2023 کے آئیٹم نمبر 35 تحت ایسوسی ایٹ پروفیسر کی تعیناتی کے حوالے سے میرے شدید تحفظات ہیں ، جس کا اظہار 16 اکتوبر 2023 دفتر وائس چانسلر آفس میں جمع کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کرپشن کی ایک اور داستان رقم

معزز سلیکشن بورڈ نے منعقدہ سلیکشن بورڈ 15 اکتوبر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی مشتہر اسامی پر میرے مدمقابل امیدوار ڈاکٹر ظفر حسین کو خلاف میرٹ انتخاب کیا ہے، ظفر حسین کو ڈگری کا اجرا 2014 میں ہوا جب کہ مجھے 2006 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کی گئی، میں 2006 سے جامعہ زکریا شعبہ میں خدمات سر انحام دے رہی ہوں، میرے تدریسی تجربہ 20 سال جب کہ ظفر حسین کا تدریسی تجربہ 10 سال ہے، جب کہ میرے ریسرچ آرٹیکل 44 جب کہ ظفر حسین کے 18 ہیں ، جب کہ میری شائع بکس کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جب کہ میں پانچ پی ایچ ڈی کروا چکی ہوں، تین کے تھیسز جمع ہے اور چار طلبہ رجسٹر ہیں جب کہ ظفر حسین نے ایک بھی طالبعلم کو پی ایچ ڈی نہیں کروائی۔

مجھے حیرت ہے کہ مجھے تیسری بار یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ کی طرف سے خلاف قانون روکا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں من پسند افراد کو بھرتی کی گونج گورنر ہاؤس میں

ڈاکٹر شازیہ کا مزید کہنا تھا کہ میری رپورٹس جو کہ بیرونی نگران کو بھیج دی جاتی ہیں اُن کو مینج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں میرٹ روند کر من پسند افراد کو لانے کی کوشش

میری آپ سے استدعا ہے کہ غیر جانبدار ماہرین مضمون کو بھیجی جائیں، اور سلیکشن بورڈ میں دوبارہ کیس بھیجا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button