Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

،لانگ مارچ کا آغاز، میرا کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں صرف شفاف انتخابات : عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میرا کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں صرف شفاف انتخابات چاہتا ہوں۔

لاہور کے لبرٹی چوک سے پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز ہوگیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لبرٹی چوک پر شرکاء سے پرجوش خطاب کیا۔

عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے اہم سفر شروع کررہا ہوں، میرے لیڈر قائداعظم نے ہمیں انگریزوں سے آزاد کرایا تھا، وقت آگیا کہ ہم ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرا مارچ سیاست یا ذاتی مفاد کےلئے نہیں ہے، مارچ کا مقصد صرف ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کروں ، فیصلے ملک سے باہر نہ ہوں نہ لندن نہ واشنگٹن۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونےچاہئیں، کوئی ہمیں نہ کہےکہ ہم کسی کی جنگ میں شامل ہوں، روس سستاںتیل دے تو اپنی قوم کو مہنگائی سے بچا سکتا ہوں توکوئی حکم نہ دے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک آزاد ملک دیکھنا چاہتاہوں، لوگ تماشا دیکھ رہےہیںز قوم مہنگائی میں ڈوب رہی ہے ، 50 سال میں سب سے زیادہ مہنگا اس امپورٹڈ حکومت نے کی ہے۔

موجودہ حکومت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ 1100ارب روپے چوری اور کرپشن کے کیسز معاف کرا رہےہیں قوم تماشا دیکھ رہی ہے، قوم ہر قربانی دینے کو تیار ہے چوروں کو قبول نہیں کرےگی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں میرے لوگوں پرظلم نہ ہو، تھانہ کچہری پٹواری کی سیاست نہیں ہونی چاہئے، عام لوگ بنیادی ضروریات کے لئے دھوکے کھاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑایا گیا، ہماری تنقید تعمیری ہے مگر تنقید کا مقصد یہ نہیں کہ ملکی ادارے کمزورہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا، شفاف انتخابات چاہتاہوں، میں ملک کو نقصان نہیں پہنچاناچاہتا، میں نوازشریف کی طرح بھگوڑا نہیں، میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں وہ پاکستان دیکھناچاہتاہوں جو آزاد ملک ہو، آزاد ملک کے لئے آپ کو طاقتور فوج چاہئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے کہتا ہوں ہم آئین کے مطابق چلیں گے ہم پرامن رہیں گے اور ہمارے تمام احتجاج پرامن ہوتے ہیں، 26سال سے آئین اورقانون کےاندرچلے ہیں۔

رانا ثنااللہ اور شہباز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ 18 قتل کرنے والامجرم رانا ثنااللہ اور شہبازشریف پر نظر رکھی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button