پنجاب بیڈ منٹن چیمپئن شپ 2023 کا ملتان میں آغاز ہوگیا
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان، ملتان ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے ملتان اور پنجاب بیڈمنٹن فیڈریشن کے تعاون سے پنجاب بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز جمنیزیم سپورٹس کمپلیکس ملتان میں ہوگیا۔
انجینئر عامر خٹک کمشنر ملتان نے افتتاح کیا، اس موقع پر رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان۔فاروق لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان۔نور خان قیصرانی۔تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان۔محمد اکرم۔سیکرٹری ملتان بیڈمنٹن ایسوسی ایشن۔محمد انیس خان بیڈمنٹن کوچ ملتان بھی موجود تھے۔
رانا ندیم انجم نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ سے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سرگرم عمل رہا ہے۔
فاروق لطیف نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات کے ساتھ ان کے۔درمیان مقابلے کرانا ہے تاکہ ان کو اپنی صلاحیتوں کا کھل کے اظہار کرنے کا موقع ملے۔
مہمان خصوصی انجینئر عامر خٹک کمشنر ملتان نے کہا کہ ان کا سپورٹس کے ساتھ دلی لگاؤ ہے، اسی لیے وہ ہمہ وقت کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کے لیے بہترین سہولیات کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔اس طرح کے ایونٹ منعقد کرانا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کا احسن اقدام ہے ۔آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد کرتے رہیں گے۔
انہوں نے ڈی ایچ اے ملتان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس شاندار ایونٹ کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔
کمشنر ملتان عامر خٹک نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر اور بیڈمنٹن کھیل کر اس چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
چیمپئن شپ میں آج گرلز سنگلز، ڈبلز، بوائز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلے ہوئے، جس میں ساہیوال۔لیہ۔وہاڑی۔سرگودھا۔لاہور ملتان۔خانیوال۔فیصل آباد۔جھنگ۔بہاولپور۔اوکاڑہ۔اٹک۔کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے گرلز اور بوائز کھلاڑی حصہ لے رہیں ہیں۔