Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے خراب کارکردگی والے سکولوں سے معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیف نے رواں برس 2024 میں دو مرتبہ بچوں کی ماہانہ فیسوں میں اضافہ کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کیا اور مزید اضافے کےلئے کوشاں ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پیف انتظامیہ نے اپنے پارٹنرز سکولوں سے بہتر تعلیم معیار قائم کرنے کی امید رکھی ہے، اس سلسلے میں پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں کیو اے ٹی امتحانات میں فیل ہونے والے سکولوں کی پالیسی ترمیم کے بعد منظور کردی ہےش جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس پالیسی کے تحت خراب کارکردگی والے سکولوں کی شرکت داری ختم کردی جائے گی۔

ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سابق دو برسوں میں فیل ہونے والے سکولوں کا سٹیٹس فیل ہی رہے گا، تاہم ان کو ایک موقع دیا جارہا ہے، ان کی شرکت داری ختم کرنے کا فیصلہ 2024-25 کے کیو اے ٹی امتحانات کے نتائج کے بعد کیا جائے گا، اس لئے تمام سکولوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیسٹ کی مکمل تیاری کرائیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button