Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے نئی ایڈمیشن پالیسی جاری کردی

 جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام ای وی ایس پارٹنر سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ واؤچر کارڈ والے بچوں کے ساتھ بغیر واؤچر کارڈ والے طلبا کو تناسب کم سے کم 20 ہونا ضروری ہے ۔

تمام سکولوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یہ پالیسی صرف حالیہ ایڈمیشن پالیسی 2023-24 سے لاگو ہوگی، اس کا اطلاق سابق انرولمنٹ پر نہیں ہوگا ، سکول کی پالیسی کیپ صرف ای وی ایس بچوں پر لاگو ہوگی ۔

ماہانہ اپ ڈیٹ ای وی ایس اور نان ای وی ایس بچوں کی تفصیل کے ساتھ جمع کرائی جائے گی ،دوران مانیٹرنگ دونوں کے تناسب کو بھی چیک کیا جائے گا، سکول مالک نان ای وی ایس طلباء کو بھی مکمل سیکورٹی ، تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

کیو اے ٹی کے لئے ای وی ایس طلبا کا چناو کیا جائے گا، سکول میں تمام اساتذہ کو پیف کی طرف سے ہونے والی ٹریننگز میں شامل کیا جائے گا۔

سکول انفارمیشن سسٹم میں اگر نان ای وی ایس طلباء کی تعداد 20 فیصد سے کم ہوئی تو کٹوتی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button