پیف پارٹنرز کو نئے تعلیمی سال 2022-23 میں زیادہ سے زیادہ نئے داخلوں کی اجازت مل گئی
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی زیر صدارت پیف ہیڈ آفس میں 38ویں پروگریس ریویو میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ کے دوران نئی داخلہ پالیسی 2022-23سے متعلق تمام اہم امور زیر بحث لائے گئے۔
ایم ڈی پیف نے میٹنگ کے شرکاء کو بتایا کہ نئی داخلہ پالیسی کو پیف پارٹنرزاور پیف سکولوں کی بہتری کے لیے زیادہ سے زیادہ داخلے دینے کی حکمت عملی کے تحت وضع کیا گیاہے۔
مزید یہ کہ سرکاری سکولوں میں یکم مئی 2022سے داخلہ مہم کا آغاز ہو رہا ہے لہذا پیف پارٹنرز کو بھی نئی داخلہ پالیسی کے تحت یکم مئی سے داخلوں کی اجازت دی جا رہی ہے تاکہ پیف سکولوں میں بھی بروقت داخلہ مہم کا آغاز ہو سکے۔
میٹنگ کے دوران ایم ڈی نے کہا کہ پیف پارٹنرز کی سہولت کے لیے نئی داخلہ پالیسی کا دورانیہ زیادہ رکھا گیا ہے تاکہ پیف پارٹنرز ب فارم، بچوں کی تصاویر اور دیگر تمام دستاویزات مکمل کر کے زیادہ سے زیادہ بچوں کو اپنے سکولوں میں داخل کر سکیں۔
میٹنگ کے دوران ایم ڈی پیف نے سرکلر کی تمام شقوں کا از خود جائزہ لیا اور انکو زیادہ سے زیادہ پارٹنرز فرینڈلی بنایا۔ نئے داخلوں کا دورانیہ یکم مئی 2022 سے 31جولائی 2022تک ہو گا۔ ایم ڈی پیف کے احکامات پر سرکلر پیف کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
ایم ڈی پیف نے میٹنگ کے دوران مزید کہا کہ اس سرکلر میں پرائمر ی اور مڈل لیول پر نئے بچے داخل کرنے کے لیے بہت سی آسانیا ں پیدا کی گئی ہیں، مزید اس پالیسی میں سکولوں کی اپگریڈیشن اور نئے کیمپس کھولنے سمیت مختلف اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع سے زیادہ سے زیادہ آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف کے تعلیمی دھارے میں لایا جاسکے۔
میٹنگ کے دوران ایم ڈی پیف نے کہا کہ پیف پارٹنرز سے کیے گئے وعدے کے مطابق پارٹنرز کو سیکنڈ/تھرڈ کیمپس کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے اور پیف پارٹنرز 15مئی 2022تک متعلقہ پروگرام ڈائریکٹرز کوپیف کی ویب سائیٹ پر موجود فارم کے ذریعے درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
انہو ں نے کہا کہ ایسے تمام پیف پارٹنرز جنہوں نے لیول اپگریڈیشن کے لیے SISمیں درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں۔
ان سکولوں کو پالیسی کے مطابق منظوری کے بعد اپ گریڈ لیول کی تمام جماعتوں میں نئے داخلے کرنے کی اجازت ہو گی۔ ایم ڈی پیف نے مزید کہا کہ ایف اے ایس فیز 11سے منسلک سکولوں کی پرائمر ی داخلے کی حد 250سے بڑھا کر 385اور پالیسی کیپ 500سے بڑھا کر 800کر دی گئی ہے تاکہ فیز 11سے منسلک پارٹنرز بھی اپنے سکولوں میں زیادہ سے زیادہ نئے داخلے کر سکیں گے۔