Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان سمیت پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے امتحانی فیس میں اضافہ کردیا

شدید مالی بحران کی وجہ سے ملتان سمیت پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز نے مارچ 2025 میں 9ویں اور 10ویں (میٹرک) کے سالانہ امتحانات دینے والے طلباء کے لیے فیسوں میں نمایاں اضافہ کردیا جو امیدواروں اوران کے والدین پر بجلی بن کر گرا، اس فیس میں ایک نیا فنڈ ڈویلپمنٹ فنڈ بھی لاگو کردیا۔

پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز مالی مشکلات کا شکار ہیںجس کی وجہ سے حکومت نے ایک صوبائی بورڈ کے حق میں ان کے خاتمے کی تجویز پیش کی، جس کی وجہ سے بورڈز کے ملازمین نے احتجاج کیا۔

ایسے وقت میں بورڈز کمیٹی نے 2025 کے امتحانات کی فیس کا شیڈول جاری کیا، اس میں 1000 روپے سرٹیفکیٹ فیس، 870 روپے پروسیسنگ فیس اور 350 روپے کا نیا ترقیاتی فنڈ شامل ہے۔

اس کے نتیجے میں، اب ہر طالب علم میٹرک کے امتحان میں بیٹھنے کے لیے کل 4,380 روپے ادا کرے گا، جبکہ پچھلی فیس 2,700 روپے تھی ریگولر اور پرائیویٹ دونوں طلباء کی داخلہ فیس کو درج ذیل بریک ڈاؤن کے ساتھ معیاری بنایا گیا ہے، جس میں داخلہ کے لیے 1,800 روپے، پروسیسنگ کے لیے 870 روپے، کھیلوں کے لیے 280 روپے، اسکالرشپ کے لیے 80 روپے، ترقیاتی فنڈ کے لیے 350 روپے، اور سرٹیفکیٹ کے لیے 1,000 روپے۔ فیس مقرر کی گئی ہے۔

27 نومبر تک سنگل فیس، 28 نومبر سے 11 دسمبر تک ڈبل فیس اور 12 سے 24 دسمبر تک تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

والدین نے اس اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی میں پسے عوام پر رحم کیاجائے اور فیس میں اضافہ واپس لیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button