Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبے میں تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا

حکومت نے پنجاب میں ایجوکیشن بجٹ میں اضافے کافیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے اور سکولوں او ر تعلیمی اداروں کو مسائل کا سامنا ہے ۔
ذرائع کے مطابق یجوکیشن کے ترقیاتی بجٹ میں 19 ارب روپے کااضافہ کیاجائےگا۔
اس بجٹ میں سےسکول ایجوکیشن کو ایک ارب اور ہائر ایجوکیشن کو18ارب ملیں گے۔
سکولوں میں بچوں کی سہولیات کے اضافی فنڈ دئیے جائیں گے، جبکہ کالجز میں سہولیات سمیت یونیورسٹیز کی تعمیر پر مزید بجٹ دیا جائے گا۔



















