Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

چیئرمین پنجاب ٹیچرز الائنس نے احتجاج کا شیڈول جاری کردیا

سکولوں کی نجکاری روکنے اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے پنجاب بھر میں احتجاج کافیصلہ، شیڈول جاری کر دیا گیا۔

مرکزی سیکرٹری میاں طیب احمد بودلہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پنجاب ٹیچرز الائنس، پنجاب حافظ غلام محی الدین نے سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری اور اساتذہ کو درپیش دیگر مسائل و مطالبات کے حل کے لیے پنجاب ٹیچرز الائنس، پنجاب کےپلیٹ فارم سےاحتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق 21 ستمبر کو صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں پریس کلبوں اور دیگر اہم مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

5 اکتوبر کو پریس کلب لاہور سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک احتجاجی ریلی ودھرنا ہوگا، احتجاجی تحریک مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button