Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم نہم و دہم کے لاکھوں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا
سکولوں کو 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی رجسٹریشن نہ مل سکی، تعلیمی بورڈز نے غیر رجسٹرڈ سکولوں کو الحاق دینے سے انکار کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے بورڈز نے سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن دینے سے انکار کردیا، جس کی وجہ سے نہم و دہم میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء کا مستقل خطرے میں پڑگیا، رجسٹریشن نہ ملنے کے باعث نہم و دہم کے ہزاروں طلباء کے داخلے رُکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت رجسٹریشن نہ ملنے پر پرائیویٹ سکولوں کو الحاق کروانے کیلئے لاکھوں روپے جرمانے بھی عائد کردئیے گئے ہیں۔
سکول مالکان کا کہنا ہے کہ من پسند اور سفارشی سکولوں کو فوری رجسٹریشن جاری کر دی جاتی ہیں، اعلیٰ حکام معاملے کا نوٹس لیں، اور رجسٹریشن دینے کے احکامات جاری کریں ۔