ایمرسن یونیورسٹی : لسانیات اور ادب میں تحقیقی طریقہ کار بارے سیمینار
ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ،شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام لسانیات اور ادب میں تحقیقی طریقہ کار کے عنوان پر ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلباء میں بی ایس ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر مقالہ کی تحریر کے لئے تحقیقی مواد کی تلاش اور تفہیم تھا ۔
پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر شعبہ انگریزی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں سلیبس کے ساتھ ساتھ تحقیق کے انداز میں بھی تبدیلی واقع ہوئی ہے، اور وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی ہدایات کے مطابق ایمرسن کے طلباء میں تحقیقی وتنقیدی حوالے سے ایسے موضوعات کا انتخاب کرنے جارہے ہیں جو نہ صرف طلباء بلکہ اس خطے کے لوگوں کے لئے مفید ثابت ہوں گے۔
سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد افضال ایسوسی ایٹ پروفیسر شنگھائی سٹڈیز انٹرنیشنل یونیورسٹی چائنا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ موضوع کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے طبعی رحجان کو ضرور مد نظر رکھیں اگر تحقیقی موضوع اپ کے ذوق سے میلان نہیں رکھتا تو یہ بات آپ کے تحقیقی سفر میں رکاوٹ پیدا کرے گی۔
ڈاکٹر سلیم اختر ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ انگریزی انسٹیٹیوٹ آف سادرن پنچاب نے خطاب کرتے ہوئے مقالہ جات کے لئے جدید تقاضوں سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیز میں اب تحقیقی کام کے لئے سہولیات میں بہتری سے طلباء کے اندر تخلیقی صلاحیتوں کو مزید جلا ملی ہے۔
سیمنار کے انعقاد کا انتظامات پروفیسر ڈاکٹر سعید ناصر اور پروفیسر زرا احمد نے کیے، سیمنار میں شعبہ انگریزی کے استاتذہ و طلباء کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔