Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں خلاف قانون ترقی پانے والے انجینئرز پر ریزیڈنٹ آڈیٹر نے اعتراضات لگا دیئے

زکریا یونیورسٹی نے سیاسی مداخلت پر ایڈہاک پر بھرتی ہونے والے دو اسسٹنٹ انجینئرز کو براہ راست ترقی دے کر ڈائریکٹ ایکسیئن لگا دیا تھا، قانون کے مطابق ایڈہاک پر کام کرنے والے ملازمین کو ترقی نہیں دی جاسکتی اور ان کو بڑی اسائمنٹ بھی نہیں دی جاسکتی، جس کی وجہ ان کی مستقل ملازم نا ہونا ہے۔

مگر یونیورسٹی ایک بڑے سیاسی رہنما کے سامنے بے بس ہوگئی، اب آر اے نے علی کھوکھر اور ہاشم تلہ پر اعتراضات لگا دیئے کہ یہ قانون کے مطابق فیصلہ نہیں ہے، اس لئے ان کے بل کلیئر نہیں کئے جاسکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اور رجسٹرار کی مداخلت پر دو بل کلیئر کردئیے گئے ہیں، تاہم آر اے نے ان پر لکھ دیا ہے کہ یہ قانونا درست نہیں ان کو مشروط طور پر کلیئر کیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button