زکریا یونیورسٹی: سعید اعجاز مصطفٰے اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پہلے فوٹوگرافر مسٹر سعید اعجاز مصطفٰے اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے ۔
سعید اعجاز نے بہاءا لدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تقریبا 40 سال اپنی خدمت سر انجام دیں، اور بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے تمام اہم ایونٹس کی فوٹوگرافی کی، اور یونیورسٹی کی ترویج و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔
سعیداعجاز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے تمام وائس چانسلر حضرات کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیں، اور یونیورسٹی میں کانووکیشن سے لے کر اہم میٹنگز و وزیراعظم ، صدر پاکستان ، گورنر ز اور وزیراعلی سمیت اہم وزراء کی یونیورسٹی آمد کے حوالے سے کوریج کرنے کا اعزاز بھی ان کے پاس رہا ۔
فوٹوگرافر سعید اعجاز کی یونیورسٹی کے لیے گراں قدر خدمات کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا ، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم ، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ، ڈاکٹر محمد فاروق ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر محمد بنیامین، رجسٹرار زبیر احمد خان ، ٹریژار صفدر عباس خان ، آر اے ظفر خان بلوچ ،سیکورٹی آفیسر زاہد اقبال ، ڈاکٹر مقرب اکبر، ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد ، ایڈیشنل رجسٹرار کامران تصدق، ڈپٹی رجسٹرار خالد بن طالب ، غلا م علی ، عبدالکریم ، فضل الہی ، زاہد محمود ، شیخ عطا الحق، رانا جنگ شیر ، شیخ ممتاز احمد،لیکچرار مظفر بھٹی،سیکرٹری محمد امین زاہد، گل شاہ ، ملک صفدر حسین ، ندیم اقبال ایڈووکیٹ، محمد نعیم مصطفے، محمد عارف شاہد، قاسم صدیقی، ڈاکٹر عمران ملک، عمیر رانا، محمد ریاض لودھی و دیگر شریک ہوئے۔
بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے فوٹوگرافر سعید اعجاز کی خدمات کے اعتراف میں کہا کہ سعید اعجاز کی یونیورسٹی کے لیے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں، اور انہوں نے جس محنت و لگن کے ساتھ کام کیا، وہ قابل ستائش ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ میں نے سعید اعجاز کو ہمیشہ اپنی جاب کے ساتھ مخلص پایا، اور اس کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر نے سعید اعجاز کی خدمات کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے موسم کی شدت اور وقت کی قید سے بالا تر ہوکر ہمیشہ کام کیا جو کہ ناصرف قابل ستائش ہے بلکہ یونیورسٹی کے لیے ایک اعزاز ہے، اور ان کی کمی کو پوری یونیورسٹی محسوس کرتی رہے گی۔
علاوہ ازیں تمام اساتذہ کرام و انتظامی افسران نے سعید اعجاز کی خدمات کو بے حد سراہا، اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب کے آخر میں سعید اعجاز کو یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر نے تعریفی شیلڈ پیش کی، اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔
اس موقع پر سعید اعجاز نے یونیورسٹی ملازمین اساتذہ و انتظامی افسران کی جانب سے بھرپور پذیرائی پر شکریہ ادا کیا، اور صحت و تندرستی کے ساتھ اپنی ریٹائرمنٹ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک نعمت قرار دیا۔