ساہیوال شطرنج چیمپئن شپ 22جنوری کو ہوگی
پنجاب شطرنج ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے اشتراک سے ساہیوال اوپن شطرنج چیمپئن شپ2023 کا اعلان کردیاگیا ۔
چیمپئن شپ 22 جنوری کوسپورٹس جمنیزیم ساہیوال میں کھیلی جائےگی، جو فیڈے ریٹڈ ہوگی۔
ہرمیچ کا ٹائم 10منٹ 15سیکنڈ انکریمنٹ مقرر کیا گیا ہے ، چیمپئن شپ 7 راؤنڈز پر مشتمل ہوگی۔
پہلا انعام 15ہزار روپے مقرر کیاگیا ہے، دوسرا انعام 10ہزار روپے ، تیسراانعام7ہزار چوتھا انعام5ہزار روپے، 5ویں سے 10ویں انعام دوہزارروپے فی کس جبکہ 11ویں انعام سے 20ویں انعام تک ایک ہزار روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ساہیوال چیمپئن کے لئے تین ہزار روپے کا خصوصی انعام ہوگا۔
انٹری فیس 5 روپے رکھی گئی ہے ، جس میں ریفریشنمنٹ بھی فراہم کی جائے گی
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیمئپن شپ میں 80کھلاڑی کھیل سکیں گے ، جس کے بعد انٹری رجسٹریشن بند کردی جائے گی ، جبکہ بیرونی شہر سے آنے والے کھلاڑیوں کے لئے سپورٹس ہاسٹل میں رہائش دی جائے گی ۔