Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی : برطانیہ میں سکالرشپ اور تعلیم کے حصول بارے سیمینار کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی میں برطانیہ میں تعلیم کے حصول اور برٹش کونسل کی طرف سے پیش کردہ سکالرشپس اور فیلوشپ بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کیرئیر کونسلنگ اینڈ ایلو منائی افیئرز ویمن یونیورسٹی، ملتان نے برطانیہ میں تعلیم بارے سیمینار کا انعقاد کیا، جس کا مقصد طلباء اور فیکلٹی ممبران کو برطانیہ میں دستیاب مختلف تعلیمی مواقع کے بارے میں جامع بصیرت فراہم کرنا تھا، جس میں سکالرشپ اور فیلوشپ پروگرام کی آگاہی بھی شامل تھی۔

برٹش کونسل کے عہدیداروں عثمان خالد (سینئر مینیجر ہائر ایجوکیشن موبلٹی) اور جواد خان (ایجوکیشن پروگرام منیجر، لاہور) نے برطانیہ میں ہائیر ایجوکیشن سیکٹر کے رجحانات، اور مختلف موضوعات بارے آگاہی دی۔

سکالرشپ ،گریٹ اسکالرشپس، ویمن سٹیم، کامن ویلتھ سکالرشپس، اور چارلس والیس وزٹنگ فیلوشپ پروگرام بارے بتایا۔

سی سی اینڈ اے اے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صدف محمود نے برٹش کونسل کے تعاون اور ڈائریکٹوریٹ کے عملے کی کردار کو سراہا جن کی وجہ سے سیمینار کا انعقاد ممکن ہوسکا، انہوں نے کہا کہ یہ سیمینار اپنی طالبات کو ان کے تعلیمی سفر میں بہترین رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی سرپرستی میں سیمینار کے کامیاب انعقاد ممکن ہوا، ویمن یونیورسٹی، ملتان سٹریٹجک تعاون اور مؤثر اقدامات کے ذریعے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور تعلیمی فضیلت کو فروغ دینے کے لئے کو شاں ہے۔ سیمینار طالبات اور فیکلٹی کے تعلیمی تجربات کو بڑھانے میں مدد کرے گا ۔

سیمینار میں انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور تحقیقی پروگراموں کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button