Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نے اساتذہ اور عملے کو اے سی آر کے جھنجھٹ سے آزاد کردیا
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ محکمہ سکولز نے اب اے سی آر کو سس (سکول انفارمیشن سسٹم) میں شامل کردیا ہے ، جس سے ا ن کو افسروں کے دفاتر کے چکر لگانے سے نجات مل گئی ہے۔
نئے ایس او پیز کے تحت تمام اساتذہ اور سپروائزری سٹاف آئندہ سے 15 نومبر سے 31دسمبر تک اپنی اے سی آر مکمل کرکے سس میں اپنے لوگن سے اپ لوڈ کریں گے ، یہ آپشن ہرسال یکم جنوری سے بند کردیا جائے گا جس کے بعد یہ اے سی آر متعلقہ رپورٹنگ افسر کے پاس پہنچ جائیں گے جو اپنے ریماکس فوری طور پر دیں گے، اے سی آر پر ریماکس دینے کا کام تما م افسروں کو 31مارچ تک مکمل کرنا لازم ہوگا۔
اب تمام سکولوں کے اساتذہ اور سپروائزری سٹاف کو لوگن 15 نومبر سے جار ی کردیاگیا ہے، اس لئے شیڈول ٹائم میں اس اسائمنٹ کو مکمل کریں اگر کوئی کوتاہی ہوئی تو پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔