Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں جشن عید میلادالبنی ﷺ اہتمام کے ساتھ منانے کا حکم جاری
محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں جشن عید میلادانبیﷺ منانے کا حکم دیا ہے۔
جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ شروع ہوگیا ہے، جس کی تقریبات اہتمام کے ساتھ منعقد کی جائیں۔
قرات نعت کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ سیرت النبیﷺ پر تقریری مقابلے بھی کرائیں، جن کے عنوان یہ ہوں ، "ملکی معاشی استحکام کے لئے اقدام سیرت النبی کی روشنی میں ‘‘، اور انگلش میں ’’ سیرت النبی ﷺ کا جائزہ ‘‘، اس کے علاوہ سکولوں میں چیئریٹی کے کام بھی کئے جائیں۔
غریب اور یتیم طلباء وطالبات کی مالی مدد اور دیگر سہولیات بھی دی جائیں، اور اس کی مکمل رپورٹ دی جائے ۔