محکمہ سکولز پنجاب کا بڑا فیصلہ، طلباء کی میڈیکل ہسٹری طلب
پنجاب بھر کے سکولوں کے طلبا کی میڈیکل ہسٹری طلب کرلی گئی۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے نویں اور اس سے زائد کلاس کے طلباء کی میڈیکل ہسٹری طلب کرلی ہے، اور سی ای اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلباء کی مکمل ہسٹری جلد سے جلد ارسال کریں۔
اس کےلئے ایک پرفارمہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔
پہلے حصے میں نام کلاس اور رولنمبر والدین کی تفصیل اور رابطہ نمبر درج کئے جائیں گے، جبکہ دوسرے حصے میں جنرل ہیلتھ بارے کوائف درج ہوں گے، جس میں اگر کوئی بیماری ہے تو اس کی تفصیل ،
بلڈ پریشر، پلس رپورٹ ،قد کی لمبائی،ٹمپریچر رپورٹ شامل ہوگی، جبکہ تیسرے حصے میں طلبعلم کی نفسیاتی رپورٹ دی جائے گی کہ سگریٹ پینے یا کوئی منشیات استعمال کرنے کی ہسٹری،کلاس سے اور سکول سے فرار ہونے کی عادت ، سوشل میڈیا کے استعمال اور پوسٹوں کے بارے میں رپورٹ، تعلیمی اور فزیکل سرگرمیوں میں دلچسپی کی رپورٹ شامل ہوگی ۔