Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں سموگ فری سوسائیٹیز کے بنانے کا حکم جاری

محکمہ سکولز نے سکولوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کےلئے نئے ایس او پیز جاری کردئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ سکول انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ہوا کے معیار کی حد چیک کرکے بچوں کی معلومات کیلئے بورڈ پر آویزاں کرے گی، سکولوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کیلئے فوکل پرسن تعینات کیے جائیں گے۔

ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ بارے سیمینارز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ آوٹ ڈور ایکٹویٹی کیلئے بچے ماسک کا استعمال لازمی کریں گے، سموگ سے بچاؤ کیلئے کلاس رومز کے کھڑکیاں دروازےبند رکھے جائیں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق بچوں کے باہر کھیلنے اور آؤٹ ڈور اسمبلی کروانے پر پابندی ہوگی۔سموگ سے بچاو کیلئے بچوں کو صحت مند غذا کے استعمال بارے بتایا جائے گا۔بچوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے ہرممکن اقدامات جاری ہیں، تمام سکول سموگ فری سوسائیٹیز قائم کرینگے جس میں اساتذہ کو طلبا کو آگاہی دینے کی ذمے داری دی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button