سکولوں کو بارش سے بچانے اور طلباء کو محفوظ رکھنے کےلئے ایس او پیز جاری
محکمہ سکولز نے موجودہ بارشوں میں سکولوں کو پانی سے محفوظ رکھنے اور طلباء کو بچانے کےلئے نئے ایس او پیز جاری کئے ہیں۔
جن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں اس وقت بارشوں کا تازہ سپیل جاری ہے، جو مزید تین دن جاری رہ سکتا ہے، این ڈی ایم کی وارننگ کے مطابق 27 اور 28 اپریل کو کچھ علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے، اس لئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔
خستہ حال سکولوں کے طلبا کو محفوظ جگہ پر کلاسز کرائیں ،اساتذہ اور عملہ ایسے عمارت سے دور رہیں ، کمروں کی چھتوں کو صاف ستھرا ہونا چاہیے اور ملبہ وغیرہ کو فوری طور پر ہٹا دینا چاہیے بجلی کے جھٹکے سے بچنے کے لیے تمام برقی تاروں کو ڈھانپنا ضروری ہے۔
رواں سیزن میں آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات ہوئے ہیں، اس لئے بارش کے دوران طلبا کو کمروں میں موجود رکھیں ان کو کھلی جگہ جانے سے منع کریں، سکول کے تمام برقی آلات کو ڈھانپنا ضروری ہے، ایسے برقی آلات کا استعمال کم کریں جو بغیر کسی شیڈ کے نصب ہوں اسکول کے تمام کلاس انچارج/اساتذہ کو ایسے حالات کے بارے میں طلباء کو آگاہ کرنا چاہیے۔
کسی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ اتھارٹی ذاتی طور پر ذمہ دار ہوگی۔