Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں امتحانی شیڈول جاری نہ ہوسکا۔
امتحانی شیڈول جاری نہ ہونے سے 48 ہزار سکولوں کے سربراہان پریشانی سے دوچار ہیں ، جبکہ یکم مارچ سے پنجاب بھر کے اساتذہ مردم شماری کی ڈیوٹی پر ہونگے ۔
اساتذہ کا کہناہے کہ مردم شماری کے باعث مارچ میں سالانہ امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں، رواں سال اگست میں تعلیمی سال شروع کیا گیا۔
تعلیمی سال تاخیر سے شروع ہونے کے باعث صرف 6 ماہ تدریس ہوسکی، بچوں کو سلیبس مکمل نہیں پڑھایا جاسکا۔
جبکہ اب حکام کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے سیشن کا آغاز کیا جائے، اس صورتحال میں امتحانات ناگزیر ہوگئے ہیں ۔
سالانہ امتحانات کے متعلق فوری شیڈول کا اعلان کیا جائے۔
محکمہ سکولز حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کا انعقاد ہر صورت مارچ میں کروایا جائے گا، امتحانی شیڈول آئندہ ہفتہ جاری کردیا جائے گا۔