Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز ون کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری سکولز ڈاکٹر احتشام انور، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید و دیگر اراکین سٹیرنگ کمیٹی نے شرکت کی۔

اجلاس میں پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز ون کے نتائج کا اعلان کیا گیا، میرٹ پر کامیاب ہونے والے درخواست گزاران کی لسٹیں پیف کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں، درخواست گزار اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے پیف کی ویب سائیٹ پر موجود پورٹل سے اپنے نتائج کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس آر پی فیز ون میں 5 ہزار 63 8 سرکاری سکولوں کو بحال کیا جائے گا، پی ایس آر پی فیز ون میں 9 ہزار 113پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیوں کی انفرادی درخواست گزار، ادارے اور غیر سرکاری تنظیمں کی درخواستیں موصول ہوئیں۔

سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے اس عمل میں پہلی ترجیح پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو دی گئی ہے جبکہ اِن کے بعد انفرادی درخواست گزاروں کو سکول الاٹ کیے گئے ہیں۔

ان دونوں کیٹیگری کو مجموعی تعداد میں سے 40 فیصد سکول اُن کی ترجیح کے مطابق الاٹ کیے گئے ہیںز جبکہ بقایا سکول میرٹ کی بنیاد پر ایجوکیشن چینز اور غیر سرکاری تنظیمیں کو الاٹ کیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button