سکولز اساتذہ تنظیموں کی سی ای او ایجوکیشن سے ملاقات، پھول پیش کئے
پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ملتان نے نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن فیض عباس بلوچ سے ملاقات کی ، اور انہیں سی ای او ملتان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
سی ای او نے ایس ای ایس کے عہدیداران کو یقین دلایا کہ اساتذہ کے تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گے ۔
وفد میں رانا دلشاد علی ، رانا اسلم انجم، راؤ ساجد مصطفی، شہزاد ظفر خان، محمد احمد، راؤ عبدالخالق ، مختار انصاری، راؤ ایاز، راؤ جاوید، کلیم اللہ اور دیگر عہد داران شامل تھے۔
دریں اثنا انجمن اساتذہ پاکستان ملتان شہر کے صدر سید ناصر محمود شاہ جنرل سیکرٹری رانا کاشف نعیم کی سی او ایجوکیشن ملتان فیض عباس بلوچ سے ملاقات کی، اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اور نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ و ملازمین کے دیرینہ مسائل کا حل اولین ترجیح ہےز اس کیلیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے ایم سی کیڈر ملازمین و اساتذہ کی رکی ہوئی پینشن دو روز تک جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔