Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کے زیر اہتمام پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیزـ ون کی تقریب

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے جناح آڈیٹوریم میں پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز ـ ون سے منسلک لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام کیا۔

اجلاس میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان اور منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ریجنل آفس ملتان مظہر عباس خان اور دیگر پیف افسران بھی موجود تھے۔

اورینٹیشن سیشن میں ضلع خانیوال، پاکپتن، ساہیوال اور وہاڑی کے تعلیم یافتہ نوجوانوں، این جی اوز اور ایجوکیشنل چینز سے منسلک 385 لائسنسیز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پیف اور ایم ڈی پیف نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پارٹنر سکولوں کے بہترین کارکردگی دکھانے والے 42 اساتذہ میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔اساتذہ کو چیزیس کمپنی کی جانب سے 7ہزار روپے ٹریولنگ الاؤنس اور سووینئرز بھی دیے گئے۔

اس موقع پر چیئرمین پیف اور ایم ڈی پیف نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پیف اساتذہ کی محنت اور لگن اس بات کا ثبوت ہے کہ آج پیف پارٹنر سکولوں میں طلباء بورڈ لیول پر بہترین پوزیشنز حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے تعلیمی میدان میں اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ استاد معاشرے کا میرِ کارواں ہے اور جس معاشرے کا میرِ کارواں اچھا ہو وہ معاشر ہ ترقی کی منازل کو چھوتا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیف اور ایم ڈی پیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیم دوست ویژن کے مطابق پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے منسلک سکولوں میں زیادہ سے زیادوہ آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لایا جائے اور سکولوں میں طلباء کے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائسینسی کو حکومت پنجاب کے منظور شدہ نرخوں کے مطابق فی بچہ 12 سو روپے ادائیگی کی جائے گی، لہذا تمام لائسینسی معیار تعلیم کی بہتری کے لیے سکول میں بہترین اساتذہ تعینات کریں۔ سکولوں کی بلڈنگ کو خوبصورت بنائیں اور طلباء کے لیے انفراسٹرکچر کا انتظام کریں تاکہ ان سکولوں کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق بہترین تعلیمی مراکز بنایا جا سکے اور طلباء بہترین ماحول میں تعلیم حاصل کریں۔

اورینٹیشن سیشن کے دوران لائسنسیز کو سکولوں کی تدریسی اور انتظامی امور سے متعلق ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے متعلق ایس او پیز،سکولوں میں طلباء کو ضروری سہولیات کی فراہمی، سکولوں کی مانیٹرنگ کے نظام، سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ، نئے داخلوں کے طریقہ کار، ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات، سکولوں کے ریکارڈ،ماہانہ انرولمنٹ کی فراہمی، سکولوں کی سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button