Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پہلی "سکولمپکس” گیمز کا تیسرا سیزن 6 نومبر سے بہاول پور میں منعقد ہوگا

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام بین الاقوامی اولمپک گیمز کی طرز پر پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی "سکولمپکس” گیمز کا تیسرا سیزن 6 نومبر سے بہاول پور میں شروع ہو گا۔

جنوبی پنجاب کے طلباء و طالبات پر مشتمل ٹیمیں فٹ بال، ہاکی، کرکٹ، بیڈمنٹن، والی بال، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس کے کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

یہ بات سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے سکولمپکس گیمز 2023 کے حوالے سے تعلیمی بورڈز کے حکام کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، سیکشن آفیسر حنا چوہدری، مانیٹرنگ آفیسر قراۃ العین صدیقی اور ملتان، بہاول پور اور ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈز کے سیکرٹریز اور ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن سمیت متعلقہ تعلیمی افسران نے شرکت کی۔

رانا سلیم احمد خان نے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکولمپکس گیمز کا انعقاد قومی کھیل ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کے فروغ کا باعث بنے گا۔

انہوں نے 6 نومبر سے 11 نومبر تک منعقد ہونے والی سکولمپکس گیمز کے سلسلے میں محکمہ تعلیم اور تعلیمی بورڈز کے متعلقہ افسران کو گرلز و بوائز ٹیموں کی رہائش اور طعام و انصرام، یونیفارم کے حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ سکولمپکس گیمز کے انعقاد کے لیے متعلقہ گراؤنڈز کی دیکھ بھال کرائی جائے، اور وہاں صفائی، بجلی، پینے کے پانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سکولمپکس گیمز میں طلباء و طالبات کی شرکت یقینی بنانے کے لیے اوپن ٹرائل کروائے جائیں، اور سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں، سپیشل ایجوکیشن، مدرسوں اور ٹرانس جینڈر سکولوں کے طلبہ کو بھی ان ٹرائلز میں شامل کیا جائے۔

اجلاس میں بہاول پور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈز کے سیکرٹریز نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کو سکولمپکس 2023ء کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button