Breaking NewsEducationتازہ ترین
سیکریٹری ملتان تعلیمی بورڈ کا سٹیپ کا دورہ
سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم قریشی نے کہا ہے کہ نصابی سر گرمیو ں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں طلباء و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں، یہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، انہی نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیپ سکول میں رنگا رنگ تفریحی پروگرامز کےموقع پر کیا، اس موقع پرنسپل سٹیپ سکول مس درخشاں محمود نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم قریشی کو مختلف سٹالز وزٹ کرایا۔
سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم قریشی نے مزید کہا کہ اس طرح کے رنگا رنگ پروگرامز بچوں کے اندر خود اعتمادی پیدا کرتے ہیں، اس کا اثر بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ سٹیپ سکول کے طلباء و طالبات تعلیمی میدان میں کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔