سیکریٹری صنعت کا ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین کا دورہ
سیکرٹری صنعت وتجارت احسان بھٹہ اور ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ پنجاب ٹیوٹا قاضی محمد اسد کے ہمراہ گورئمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین قاسم پور میں جاری 2023 سکلز سمر کیمپ کا وزٹ کرتے ہوئے ڈی اے ای ایڈمیشن ڈیسک کا افتتاح کیا۔
سکلز سمر کیمپ میں جاری ڈومیسٹک ٹیلرنگ کی کلاس کا جائز لیتے ہوئے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو ہنر سے آراستہ کریں، اور انہیں اس قابل بنائیں کہ وہ اندرون اور بیرونے ممالک میں اپنی خدمات احسن طریقے سے انجام دینے کے قابل ہوسکیں۔
اس موقع پر پرنسپل انجم کلثوم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ طالبات کی شخصیت کے نکھار اور انہیں وقت کی ضرورت اور اہمیت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سپوکن انگلش اور اخلاقیات و آداب کوبھی نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے، اعلیٰ پرفارمینس کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
سیکرٹری انڈسٹریز نے طالبات کے بنائے ہوئے پراجیکٹس کو دیکھتے ہوئے انہیں شاباش دی، انہوں نے ادارہ میں پودا بھی لگایا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر عائشہ رحمان،عباس قیوم، ساجدہ پروین بھی ہمراہ تھیں۔