شفاف اور میرٹ کے تحت عہدے پر تعینات ہونے والے اہلکار معیاری اور محنت سے کام کرتے ہیں : بٹالین کمانڈر
بٹالین نمبر 3 پنجاب کانسٹبلری میں اہم عہدوں پر ما تحتان اعلیٰ کی تقرری کے لئے موزوں اُمیدواروں سے امتحان کا انعقاد کیا گیا، اور انٹرویو لیے گئے ۔
بعد ازاں امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پرریاض علی ASI بطور محرر ،ندیم رحیمASI کا بطورOASIاور احمد نواز چیمہ کا بطور لائن آفیسر اور PRO بٹالین نمبر 3 ملتان تقرر کیا گیا ۔
اس سارے عمل کو شفاف رکھنے کے لیے حسب الحکم جناب کمانڈنٹ صاحب پنجاب کانسٹبلری ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ احسان طفیل کی ہدایت کی روشنی میں تین رکنی بورڈ تشکیل دیا گیا۔
جس کی صدارت ایس ایس پی محمد سلیم خان نیازی بٹالین کمانڈر نے کی، جبکہ ڈی ایس پی ریاض حسین بخآری ڈپٹی بٹالین کمانڈر اور ایڈمن انسپکٹر محمد اکبر بھی موجود تھے۔
بورڈ نے بٹالین ہذا میں تعینات آفیسران سے درخواستیں طلب کی، اور درخواستیں جمع کروانے والے امیدواران سے امتحان و انٹرویوز کے زریعے متفقہ طور پر افسران کا میرٹ پر انتخاب کیا گیا ۔
اس موقع پر بٹالین کمانڈر نے کہا کہ کہ موجودہ حکومت کی پالیسی کے عین مطابق کمانڈنٹ پنجاب کانسٹبلری ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ احسان طفیل کی ہدایت پر تمام قسم کے تبادلہ جات میرٹ اور شفاف انداز میں کیے جاتے ہیں۔
اور ہم نے کرپشن کے خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے افسران و اہلکاران کی میرٹ پر تعیناتی سے ملازمان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے جس سے وہ اپنے فرائض دلجمعی سے سرانجام دیتے ہیں۔
بہتر سروس ڈیلیوری ہوتی ہے ہر قسم کی نوکری اور تعیناتی کے تمام ملازمان کو یکساں مواقع میسر آتے ہیں، میرٹ پر تعینات آفیسر و دیگر ملازمان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتے ہیں۔
اس موقع پر منتخب آفیسران نے بھی اپنے فرائض ایمانداری اور جانفشانی سے انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا۔