ویمن یونیورسٹی ملتان : "علمی نثر: اصول و رسمیات” کا انعقاد
دی ویمن یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے زیراہتمام پی ایچ ڈی اور ایم فل (اردو)کی طالبات کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان "علمی نثر: اصول و رسمیات” کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر صدر شعبہ پاکستانی زبانیں ، نمل یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر عابد حسین سیال نے علمی نثر (بحوالہ مقالہ نگاری) کے اصول و رسمیات پر بھرپور لیکچر دیا، جس میں انہوں نے علمی گفتگو کو غیر علمی گفتگو سے ممتاز کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرتے ہوئے سندی تحقیق کے حصول کے رہنما اصولوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔
لیکچر کے اختتام پر ڈاکٹر عابد سیال نے علمی و غیر علمی نثر میں موجود فرق کی جانچ کے لیے اسکالرز سے عملی مشق بھی کروائی ۔
ورکشاپ کے اختتام پر صدر شعبہ اردو’ دی ویمن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عذرا لیاقت نے معزز مہمان کی آمد اور پر مغز علمی گفتگو پر ان کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ عالم کو عابد پر فضیلت حاصل ہوتی ہے، لیکن آج ہم نے ایک عابد(اسم) میں عالم بھی پایا۔
اس تربیتی ورکشاپ میں شعبے کے دیگر اساتذہ نے بھی بھرپور شرکت کی ۔