Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"انسانی حقوق” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام "انسانی حقوق” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس کا بنیادی مقصد انسانی حقوق ان کی اہمیت اور ایک منصفانہ معاشرے کی تشکیل میں ان کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

اس موقع پر مصباح صغیر نے“انسانی حقوق کے موضوع پر بصیرت انگیز لیکچر دیا اور بنیادی تعریف، اصول اور بین الاقوامی فریم ورک واضح کیے۔

ڈاکٹر رشید احمد نے “انسانی حقوق کی اہمیت” پر گفتگو کی اور بتایا کہ انسانی حقوق کا تحفظ سماجی استحکام، مساوات اور قومی ترقی کے لیے کیوں ناگزیر ہے۔

ڈاکٹر عمر اکرم نے “معاشرے میں انسانی حقوق کے کردار” پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ انسانی حقوق اچھی حکمرانی،کمیونٹی فلاح اور ذمہ دار شہری بننے میں کیسے مدد دیتے ہیں۔

عمارہ اور شیراز (کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی نمائندہ) نے کیمپس اور کمیونٹی میں انسانی حقوق کے عملی نفاذ پر بات کی اور طلبہ کو اخلاقی و ذمہ دارانہ رویوں کو فروغ دینے کی ترغیب دی اور انسانی حقوق کے فروغ میں نوجوانوں کے کلیدی کردار پر زور دیا۔ طلباء کو ایک منصفانہ اور پُرامن معاشرے کے قیام میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔

محمد عمیر ظفر نے سیمینار کے مقصد پر بات کرتے ہوئے کہا“نوجوانوں کو انسانی حقوق سے آگاہ کرنا ایک ایسے معاشرے کی بنیاد ہے جو انصاف، وقار اور احترام پر قائم ہوتا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر انسانی حقوق پر مبنی کٹ واک کا انعقاد کیا گیا، جہاں طلبہ نے انصاف، مساوات، آزادی اور امن کے پیغامات پر مشتمل پوسٹرز پیش کیے۔

آرگنائزرز نے یونیورسٹی انتظامیہ، کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی، معزز مہمان مقررین اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button