Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

طلباء و طالبات کیلئے ذہنی صحت کو بہتر بنانے اور ایموشنل انٹیلیجنس کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

محمد نوازشریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں امید مینٹل ہیلتھ سروسز کے اشتراک سے طلباء و طالبات کیلئے ذہنی صحت کو بہتر بنانے اور ایموشنل انٹیلیجنس کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
سیمینار میں ماہرین نے طلبہ کو سکھایا عملی زندگی میں کس طرح جذبات پر قابو پاکر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر سیمینار میں جنوبی پنجاب کی معروف سائیکالوجسٹ مہر خدیجہ نے ذہنی صحت کے حوالے سے طلبہ کو مختلف طریقوں سے آگاہی فراہم کی ۔

انہوں نے طلبہ کو سوالات اور جوابات کا سیشن کروایا ، ذہنی صحت مند بہتری لانے کیلئے مشقوں کی مدد سے ان کو بتایا کس طرح ہم اپنی مدد آپ کے تحت خود کو درپیش مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے زندگی میں کامیابی حاصل کرنے اور آگے بڑھتے رہنے کیلئے ایموشنل انٹیلیجنس سے آگاہی وقت کی ضرورت بن گئی ہے۔

سیمینار میں آئے گیسٹ اسپیکر محمد طاہر نے طلبہ کو ایموشنل انٹیلیجنس کے بارے تفصیلاً آگاہی فراہم کی، محمد طاہر کا کہنا تھا عملی زندگی میں 80 فیصد عمل دخل ایموشنل انٹیلیجنس کا ہوتا ہے ۔ انہوں نے طلبہ کو بتایا کس طرح ای آئی کو استعمال کرتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھا جاسکتا ہے ۔

سیمینار میں سی ای او امید مینٹل ہیلتھ سروسز حافظ زاہد محمود ، ڈین آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز ڈاکٹر حماد ، ایڈیشنل سینیئر ٹیوٹر ڈاکٹر عمر اکرم ، سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ندا فردوس ، اسسٹنٹ پروفیسر آئی پی بی بی ڈاکٹر آکاش فاطمہ ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر بابر فرید ، لیکچرر اور ہال وارڈن ڈاکٹر پلوشہ خانم بھی موجود تھے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button