سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں کے سکالر شپ : ویمن یونیورسٹی میں سیمینار

ویمن یونیورسٹی ملتان میں سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں کے سکالر شپ کے حوالے سیمینار منعقد کیاگیا، جس کااہتمام سٹوڈنٹ فنانشل ایڈ آفس نے کیا، سیمینار میں 23 شعبہ جات کی طالبات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں۔
سعودی عرب کا بڑا اعلان۔۔۔پاکستانی طلباء کے لئے سکالر شپ جاری
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں کی طرف سے فل برائٹ سکالر شپ کا اعلان پاکستانی طلباء کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع ہے ، ویمن یونیوسٹی کی طالبات صلاحتیوں میں کسی سے کم نہیں، تاہم متعلقہ ڈیپارٹمنٹ طالبات کی مکمل تیار کرائے اور ان کی درخواستوں کو اپنی نگرانی میں جمع کرائے تاکے زیادہ سے زیادہ طالبات سکالرشپ حاصل کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
سعودی عرب کا پاکستانی طلباء کوسکالر شپ دینے کا اعلان
اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر مصباح مرزا نے سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کار اور ان کی اہلیت کے معیار کی وضاحت کی ہے۔
مسز سندس ہاشمی اسسٹنٹ رجسٹرار نے اسکالرشپ کے فوائد (مفت رہائش، واپسی کا ہوائی ٹکٹ، مفت میڈیکل، ماہانہ الاؤنس وغیرہ) بارے تفصیل سے آگاہ کیا ۔



















